• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں 2022 پرائیڈ حملے کا ماسٹر مائنڈ مجرم قرار، 30 سال قید

اوسلو (جنگ نیوز ) ناروے میں 2022 پرائیڈ حملے کا ماسٹر مائنڈ مجرم قرار، 30سال قید، عرفان بھٹی کا اپیل دائر کرنیکا اعلان، ہم جنس پرستوں کے بار پر حملے میں دو افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوئے تھے۔عدالت کا کہنا تھا حملہ ایرانی نژاد نارویجین شہری زانیار متاپور نے کیاتھا، بھٹی نے پاکستان میں رہتے ہوئے سازش کی تھی ،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی ایک عدالت نے 2022 میں اوسلو کی پرائیڈ تقریبات کے دوران ہم جنس پرستوں کے ایک بار پر ہونے والے مہلک فائرنگ حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں شدت پسند ملزم عرفان بھٹی کو مجرم قرار دیتے ہوئے 30 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید