• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل اراکین اسمبلی میں حافظ نعیم الرحمٰن کا نام شامل ہونے پر جماعت اسلامی کا اظہار حیرت

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان شکیل احمد ترابی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل اراکین اسمبلی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا نام شامل ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور ادارے کو باور کرایا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کی سیٹ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور قومی الیکشن کے نتائج کے بعد پوری قوم کے سامنے اعلان کیا تھا کہ وہ فارم سنتالیس سے خیرات میں ملی ہوئی نشست ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید