اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے بنیادی پے اسکیل بیس اور انیس کے تین سینیر عہدیداروں نے نوٹیفکیشن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ان میں محترمہ فوزیہ اقبال، عاصم خٹک ، سنبل آغا شامل ھیںفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح پر انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن کے تحت ان لینڈ ریونیو سروس کے متعدد سینئر افسران نے مختلف عہدوں کا چارج سنبھالا اور بعض افسران نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں۔