• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی سے نقصان ہوا، ڈیل کی بجائے ڈائیلاگ کرنا ہو گا، محمد علی درانی

اسلام آباد ( طاہر خلیل )سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیرا طلاعات محمد علی درانی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں عمران خان کے حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈرز کی تعیناتی سے حکومت نے اعتماد سازی کا قدم اٹھایا جسکے بعد (ن) لیگ سے ایسا کوئی لیڈر آگے آسکتا ہے جس پر پی ٹی آئی کو اعتراض نہ ہو، 9 مئی سے پاکستان کو نقصان ہوا، ڈیل کی بجائے ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت اور انٹریو میں کیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی حکومت اور اپوزیشن میں ایک ممکنہ سیاسی مفاہمت ہوسکتی ہے جس سے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کم ہونا شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مفاہمت سے پاکستان کا فائدہ ہوگا، معیشت اورملکی نظام میں بہتری آئے گی، معرکہ حق کے بعد دنیا میں پاکستان نے جو عزت کمائی، عوامی حمایت بڑھنے سے پاکستان کے آگے بڑھنے کے راستے کھل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان ملکی مفاد میں ہر حد تک جاسکتے ہیں لیکن اس کے لئے ڈیل کے بجائے ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید