اسلام آباد (طاہر خلیل) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 159 ارکان کی رکنیت معطل کر دی، پارلیمانی بزنس میں شمولیت سے روک دیا گیا۔قومی اسمبلی کے 32، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سمیت پنجاب اسمبلی کے 50، سندھ اسمبلی کے 33، کے پی اسمبلی کے 28، بلوچستان اسمبلی کے 7 اور سینیٹ کے 9 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔معطل اراکین میں وفاقی وزیر مصدق ملک، خالد مقبول صدیقی، ارشد وہرا، سردار اختر مینگل، سید عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، سائرہ افضل تارڑ اور مہرین رزاق بھٹو سمیت دیگر شامل ہیں۔