• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ میں ٹھن گئی!!

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر) نامور فلم ساز اور اداکار جاوید شیخ اور مزاحیہ اداکارہ بشریٰ انصاری میں ٹھن گئی۔بشریٰ انصاری نے کہاکہ جاویدشیخ کا گھر میری آنکھوں کے سامنے بنا اور میری آنکھوں کے سامنے ہی اجڑ گیا،جس پر جاویدشیخ نے بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آئندہ جب بھی میری کہانی سناؤ تو اپنی کہانی بھی ضرور بتاؤ، کیونکہ تمہاری شادی بھی کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ گزشتہ روزبہروز سبزواری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے تقریب کے دوران طلاق سے متعلق اداکارہ بشریٰ انصاری کے طنز پر برہمی کا اظہار کیا ۔ تقریب کے دوران بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کی طلاق سے متعلق طنزیہ جملہ کہا جو سینئر اداکار کو ناخوشگوار گزرا اور اس پر سخت ردِعمل دے دیا۔ تقریب کی ویڈیو میں بشریٰ انصاری کو یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ میں جاوید شیخ کے گھر گئی تھی، انہوں نے مجھے کچھ کھانے کو بھی نہیں دیا، کیونکہ ان کے پاس اس وقت کوئی گھر ہی نہیں تھا۔ ان کا گھر میری آنکھوں کے سامنے بنا اور میری آنکھوں کے سامنے ہی اجڑ گیا، یہ سب میری وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ میرے سامنے ہوا۔اس پر جاوید شیخ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ بشریٰ نے میری طلاق پر جو کچھ کہا، وہ مذاق میں کہا، لیکن کسی کا گھر اجڑ جائے، ٹوٹ جائے یہ خوشی کی بات نہیں ہے، میں نے کبھی ان کے ٹوٹے ہوئے گھر پر بات نہیں کی اور نہ ہی یہ سوال اٹھایا کہ ان کی شادی کیوں ختم ہوئی۔انہوں نے بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آئندہ جب بھی میری کہانی سناؤ تو اپنی کہانی بھی ضرور بتاؤ، کیونکہ تمہاری شادی بھی کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ جاوید شیخ نے اس ایشو پر بات کرتے ہوئے جنگ کو بتایا کہ بشریٰ انصاری کی دو تین روز سے کال آرہی تھی اور میسیجز بھی کہ مجھے معاف کردو، اس لیے میں بشریٰ انصاری کو ان کی غلطی پر معاف کرتاہوں۔
اہم خبریں سے مزید