اسلام آباد (صالح ظافر) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دنیا کو یاد دلایا ہے کہ عالمی برادری کے تمام ارکان کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے احترام پر زیادہ زور دینا، نئے ابھرتے ہوئے رجحانات کی حوصلہ افزائی اور ایک منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام کا قیام ایک معقول حل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی ریاستوں کے نو متعین سفراء کی اسنادِ سفارت پیش کرنے کی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون بنی نوع انسان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔