کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلہ میں 1ملزم کو ہلاک اور ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے ملیر شیدی گوٹھ پل پر مبینہ طور پرپولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا کس لے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرمسلح ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، دورانِ فائرنگ گولی پولیس اہلکار کے سینے پر لگی، تاہم پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا۔پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 01 ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ دیگر ساتھیوں میں سے کچھ ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے،ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے، مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر لی،ہلاک ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے دریں اثناء ابراہیم حیدری پولیس نے عمر کالونی کے قریب مبینہ مقابلہ کے بعد ملزم سدیش عرف میگا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدرقم برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سدیشڈکیت گینگ کا سرغنہ ہے اور مختلف علاقوں میں سرگرم رہا ہے۔ ملزمان نے کچھ روز قبل شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں بھی کی تھیں، ملزم کو واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔