کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری بکرا پیڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ،تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقہ بکرا پیڑی پل کے اوپر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ریسکیو ایمبولنس کے زریعہ اسپتال منتقل کیا گئی جہاں پر متوفی کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد شناخت کے لئے سرد خانہ منتقل کردی ،پولیس کے مطابق متوفی نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے۔