کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر جیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن و پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ساؤتھ پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی نے ایک پیغام میں امتِ مسلمہ بالخصوص تاجر برادری کو شبِ معراج کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ شبِ معراج ہمیں ایمان، نماز، صبر اور اعلیٰ اخلاق کی اہمیت کا درس دیتی ہے۔ یہ عظیم رات نبی کریم ﷺ کے بے مثال معجزے کی یاد دلاتی ہے اور ہمیں اس بات کی تلقین کرتی ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی کو دیانت، انصاف اور خدمتِ خلق کے اصولوں کے مطابق گزاریں۔ اس بابرکت موقع پر ہم سب کو چاہئے کہ اپنی عبادات میں اخلاص پیدا کریں، ملک میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے دعا کریں، اور تاجر برادری میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں قبول اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت و سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اورپاکستان کو امن و سلامتی عطا کرے۔