واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپام بیچ میں ایک تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر پاک، بھارت سمیت 8 جنگیں رکوانے کا ذکر کردیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاک، بھارت سمیت 8جنگیں رکوائیں۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کروڑوں جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے میرے متعلق جو کچھ کہا وہ میرے لیے اعزاز ہے۔