کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی نے ہنگامہ خیز کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کی تاریخ میں میں جگہ بناتے ہوئے کم اسکور کا دفاع کیا اور سوئی نادرن گیس کو 2رنز سے شکست دے دی، ناکام ٹیم کو جیت کے لئے صرف40 رنز کا ہدف ملا مگر اس کے بیٹرز معمولی اسکور بھی حریف بولرز کے سامنے حواس باختہ ہوگئے اور 37رنز پر ٹیم میدان چھوڑ گئی، پہلی اننگز میں سوئی گیس نے238رنز بنائے تھے،فاتح ٹیم نے پہلی اننگز میں 166اور دوسری میں 111رنز بناکر39رنز کی سبقت حاصل کی تھی ،او جی ڈی سی ایل کے خلاف ساحر ایسوسی ایٹ نے دوسری اننگز میں 8وکٹ پر147رنز بناکر 138رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، کے آر ایل کے خلاف اسٹیٹ بنک کو 27 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، غنی گلاس کے سامنے پاکستان واپڈا کو 134رنز کا خسارہ ہے۔