• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاس کے زیر اہتمام ایوارڈز دینے کی تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سجاس کے تحت سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں راشد صدیقی مرحوم ایوارڈ جونیئر ایتھلیٹ کائنات خلیل، پیرا ایتھلیٹ حریم ملک، ورلڈ اسکریبل چیمپئن تیمور وسیم کتھری، علینہ آصف، محمد آیان (اسکواش) نفیس یعقوب، نتالیہ زمان(پیڈل) محمد عباس، حائقہ حسن( ٹیبل ٹینس) اریان رحیم(فٹبال)، کرکٹر سعد بیگ، کوہ پیما اسد علی میمن، سائیکلسٹ علی الیاس، میراتھن رنر فیصل شفیع اور گدھا گاڑی عارف قادری ( گدھا گاڑی ) ، وزیر علی قادری ، عمر شاہین،ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپئن محمد حسنین اختر کو سجاس گولڈ میڈل کے ساتھ 50 ہزار روپے کیش جبکہ اسپورٹس جرنلسٹ انور زبیری کو سجاس ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل کے ساتھ 50 ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا گیا صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر ڈاکٹر جنید علی شاہ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسپورٹس سینیٹر رانا مشہود اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ سید منور علی مہسر نے ایوارڈ تقسیم کئے، جبکہ دیگر دوسرے ایوارڈ ز بھی دئیے گئے، اس موقع پر عمرے کی ادائیگی کے لیے کی جانے والی قرعہ اندازی میں سجاس کے چار خوش نصیب ممبران فیضان لاکھانی، عارف میمن، فیضان مصطفیٰ نقی اور انیس الرحمن کے نام نکلے۔

اسپورٹس سے مزید