• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے،رحیم آغا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے کراچی میں پلازہ میں آتشزدگی سےقیمتی جانوں کے ضیاع اور 12 سو دکانوں کے متاثر ہونےپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدامات کیے جاتے شاید اتنا نقصان نہ ہوتا ایک بیان میں انہوں نے متاثرہ پلازہ کے تاجروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اورکہا کہ کراچی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ رونما ہواانہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور سندھ حکومت فوری طور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ اور واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی امداد کرے۔
کوئٹہ سے مزید