• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کے گل پلازہ پہنچنے پر احتجاج، نعرے بازی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کےگل پلازہ پہنچنے پر بعض افراد کا احتجاج اور نعرے بازی کی۔ اتوار کی شب میئر کی گل پلازہ کے قریب ہی واقع ڈپٹی کمشنر جنوبی کے دفتر میں موجودگی کی اطلاع پر مشتعل افراد نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاج شروع کردیا اور ڈی سی آفس کے گیٹ پر پتھراؤ بھی کیا۔میئر کراچی کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر کہا کہ کچھ افراد نے سیاسی دکان چمکانے کے لئے نعرے بازی کی جبکہ میئر صاحب کی متاثرہ دکانداروں اور یونین کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی وہ حکومت کے ریسکیو آپریشن سے مطمئن ہیں کہ تمام حکومتی اداروں نے بروقت اور مکمل ساتھ دیا ہے۔ترجمان نے کہا عملہ رات تک آپریشن میں مصروف تھا اور خود میئر صاحب نے تمام تفصیلات لیں۔
اہم خبریں سے مزید