• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پر ازسرنو مذاکرات کا خواہاں

اسلام آباد(مہتاب حیدر) معاشی محاذ پر بڑھتی ہوئی مشکلات کے تناظر میں پاکستان آئی ایم ایف سے ’’نرم رویہ‘‘ اختیار کرنے کی درخواست کرنے اور فنڈ کے جاری پروگرام کی بقیہ مدت کے لیے معاہدے پر ازسرِنو مذاکرات کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم (WEF) میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ ہو چکے ہیں، جہاں 21 جنوری 2026 کو ان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات طے ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے پیر کے روز دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان ستمبر 2027 تک 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور 1.4 ارب ڈالر کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) پروگرام کی تکمیل کے لیے بقیہ مدت کے دوران آئی ایم ایف معاہدے پر دوبارہ مذاکرات چاہتا ہے۔ اسلام آباد کو مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے لیے ’’سانس لینے کی گنجائش‘‘ درکار ہے۔اس طے شدہ ملاقات میں پاکستان آئی ایم ایف کی اعلیٰ انتظامیہ سے آئندہ بجٹ 2026-27 کے لیے بجٹ اور مالیاتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے میں نرمی کے لیے حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید