کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت، مویشیوں کی پہچان کا منصوبہ، گائے کی ناک کا بائیومیٹرک ہوگا،احمد آباد میں آوارہ مویشیوں کی ٹریکنگ، اے آئی ، سی سی ٹی وی اور بائیومیٹرک کا سہارا لیا جائے گا ، آوارہ مویشیوں کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے اپنی نوعیت کے ایک منفرد اقدام میں، احمد آباد میونسپل کارپوریشن (AMC) اب مصنوعی ذہانت (AI)، سی سی ٹی وی کیمروں اور ایک غیر معمولی بائیومیٹرک نشان یعنی "گائے کی ناک" کا سہارا لے رہی ہے۔جس طرح انسانوں کے انگلیوں کے نشانات (فنگر پرنٹس) منفرد ہوتے ہیں، اسی طرح ہر گائے کی ناک کا نمونہ (پیٹرن) بھی منفرد ہوتا ہے۔ اے ایم سی کا نیا پائلٹ پروجیکٹ اس قدرتی بائیومیٹرک شناخت کو شہر کی سڑکوں پر آوارہ گائیں کا پتہ لگانے، حقیقی وقت (ریل ٹائم) میں ان کی شناخت کرنے اور سیکنڈوں میں ان کے مالکان کا سراغ لگانے کے لئے استعمال کرے گا۔اس منصوبے کے تحت، مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے گائے کی ناک کی ساخت، آنکھوں اور چہرے کے خدوخال کو اسکین کریں گے۔