کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پیس بورڈ، کیا پاکستان اور بھارت تاریخی اختلافات سے بالاتر ہو سکتے ہیں؟امریکی قیادت میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے مشترکہ ذمہ داری، ماضی کی دشمنیاں یا انسانی جانیں، اصل امتحان، دیکھنا ہوگا دونوں ملک اختلافات سے بالاتر ہوکر قیمتی جانوں، تعمیرِ نو اور تعاون کو ترجیح دیتے ہیں یا نہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق امریکا کی قیادت میں غزہ کی بعد از جنگ نگرانی اور تعمیرِ نو کے لیے قائم کیے گئے “بورڈ آف پیس” میں بھارت اور پاکستان دونوں کو شامل کیے جانے سے عالمی سطح پر سوالات جنم لے رہے ہیں کہ آیا یہ تاریخی حریف واقعی مل کر کام کر سکتے ہیں۔ مضمون کے مطابق بھارت کو انسانی امداد، ادارہ سازی اور سفارتی ساکھ کی بنیاد پر ایک ذمہ دار فریق کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔