• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا 80 ویں مرتبہ پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا 80 ویں  مرتبہ پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا دعویٰ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع ختم کرانے کا کریڈٹ اپنے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آٹھ جنگیں رکوائیں اور لاکھوں جانیں بچائیں، اسی بنیاد پر وہ نوبیل امن انعام کے حق دارہیں، جنگ میں 8طیارے مار گرائے گئے تھے، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ میں نے کروڑوں جانیں بچائیں۔وائٹ ہاؤس اور نیو یارک میں صحافیوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ انہیں نوبیل امن انعام کی پروا نہیں، مگر جانیں بچانا ان کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت اور پاکستان جیسی ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرانے میں ان کا کردار رہا۔
اہم خبریں سے مزید