• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 4 سال بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کیلئے تیار‘ بلوم برگ

کراچی (رفیق مانگٹ)پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو حالیہ برسوں میں ڈیفالٹ کے قریب پہنچنے کے بعد معاشی استحکام میں پیش رفت کی ایک اہم علامت سمجھی جا رہی ہے۔ بلوم برگ نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے حوالے سے لکھاکہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں مالی مشیروں کے انتخاب کے لیے تجاویز طلب کرے گی جبکہ یہ بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ڈالر، یورو یا سکوک بانڈ میں سے کون سا اجرا کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان تاریخ میں پہلی بار چینی مارکیٹ کے لیے پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری بھی کر رہا ہے، جو ملک کے لیے ایک نیا مالی راستہ کھول سکتا ہے‘ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد عالمی سرمایہ کاروں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ معیشت اب سرمایہ کاری کے لیے موزوں مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، خصوصاً معدنیات، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام کے حوالے سے اپنی کامیابیاں مستحکم کر لی ہیں، جہاں افراطِ زر، شرحِ سود، مالیاتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ جیسے اہم اشاریوں کی سمت واضح طور پر بہتر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق فکسڈ انکم مارکیٹ تک دوبارہ رسائی اس اعتماد کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔پاکستان 2022 کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ سے تقریباً باہر ہو چکا تھا، تاہم آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پروگرامز کے تحت سخت مالی اقدامات کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید