کراچی (نیوز ڈیسک) گجرات کے شہر احمد آباد میں اسپیشل انٹینسو ریویژن کے دوران سیکڑوں مسلم ووٹرز کو مردہ ظاہر کر کے انتخابی فہرستوں سے خارج کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر منظم ووٹ دبانے اور انتخابی عمل کے سیاسی غلط استعمال کے سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زندہ ووٹرز کے خلاف فارم 7 کے ذریعے اعتراضات دائر کئے گئے، حالانکہ ان کے نام ابتدائی ووٹر لسٹ میں شامل تھے اور انہوں نے تمام ضروری فارم بھی جمع کروا رکھے تھے۔