کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرِ صدارت سنڈیکیٹ کا اجلاس بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ، جامعہ کراچی میں منعقد ہوا، ہارڈشپ کیسز کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں جامعہ کراچی کے سلیکشن بورڈ کے لیے بحیثیت نمائندۂ سنڈیکیٹ جامعہ کراچی صادقہ صلاح الدین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پرپروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن کو بحیثیت نمائندۂ سنڈیکیٹ نامزد کرنے کی منظوری دی گئی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے بورڈ آف گورنرز پر بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ شمائلہ صمد، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے بورڈ آف گورنرز پرڈاکٹر حسان اوج، جبکہ کراچی یونیورسٹی اسکالرشپ کمیٹی میں سہیل اکبر شاہ اور سید شکیل احمد کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ لون یونیورسٹی آف کراچی کے لئےبحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری اور سید شکیل احمد، پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی کے بورڈ آف گورنرز میں غفران عالم، اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز میں سید شکیل احمد جبکہ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے سلیکشن بورڈپربحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ سہیل اکبر شاہ کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔