کراچی( ثاقب صغیر)سانحہ گل پلازہ سانحے کی ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ گل پلازہ میں 16 دروازے موجود تھے۔ حادثے کے وقت بیشتر دروازے بند تھے اور صرف 2دروازے کھلے ہوئے تھے جہاں سے لوگوں نے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ آتشزدگی کے دوران اندر پھنسے افراد نے ایک دروازہ توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کے اندر دو مختلف مقامات سے نمونے جمع کئے ہیں ۔ 3 نمونے مصنوئی پھولوں کی دکان سے جمع کئے ہیں جبکہ 3 گل پلازہ کے دیگر مختلف مقامات سے جمع کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کا کیمیائی تجزیہ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔کیمیائی تجزیے سے مختلف اعضاء پر موجود زخموں کی جانچ کی جائے گی اور اس سے کسی کیمیکل یا دیگر اشیاء کی موجودگی کے حوالے سے بھی معلوم ہو سکے گا۔آتشزدگی کے دوران مارکیٹ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کتنے متحرک رہے اس حوالے سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔