• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ تعمیر کرنے کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ تعمیر کرنے کا دعویٰ کر دیا، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت صنعت وپیداوار شاہد عثمان نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے 8ہزار 21 ملازمین میں سے 7 ہزار 709 ملازمین کو فارغ کیا جا چکا، صرف 912 ملازمین کو برقرار رکھا گیا،حکومت نے ایک نئی سٹیل مل کے قیام یا بحالی کے لیے پاکستان سٹیل ملز کی 700 ایکڑ اراضی مختص کی ہے، روس کی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ اور پاکستان سٹیل ملز کے درمیان پروٹوکالز پر دستخط ہوئے ہیں ۔وزیر بحری امور جنید انور نے بتا یا کہ حکومت ایران اور خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ابتدائی طور پر پاکستان اور ایران کے درمیان اپریٹ کرے گی شہلا رضا کے سوال پر پ شاہد عثمان نے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کے پیداواری ا ٓپریشن 2015 سے روک دیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید