کراچی( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافے کا رجحان،ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت پہلی بار 5 لاکھ روپے فی تولہ سے بڑھ گئی،چاندی کی قیمت بھی 64روپے کے اضافے سے بلند ترین سطح 9933 فی تولہ پر جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 12ہزار 700 روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 10888 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے ہو گئی ہے ،مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 64 روپے فی تولہ کے اضافے سے 9933 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔