• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران کی ایک دوسرے پر حملے کی صورت میں بڑی جنگ کی دھمکیاں

واشنگٹن، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے ملک پر حملے کی صورت میں بڑی جنگ کی دھمکیاں دی ہیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں منگل کے روز پھر دہرایا ہے کہ میں کھلی ہدایات جاری کرچکا ہوں ، کچھ بھی ہوا تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے ، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ اگر تہران پر دوبارہ حملہ ہوا تو وہ "اپنی پوری قوت کے ساتھ جوابی کارروائی" کرے گا۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہمارے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے اور تمھاری دنیا کو آگ لگا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ سال جون میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: "ہماری طاقتور مسلح افواج کو اس بات میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی کہ اگر ہم پر دوبارہ حملہ ہوا تو ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ جوابی کارروائی کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دلیل دی کہ یہ کوئی "دھمکی" نہیں ہے، "بلکہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے میں واضح طور پر بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں، کیونکہ ایک سفارت کار اور جنگی تجربہ کار ہونے کے ناطے، میں جنگ سے نفرت کرتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید