کراچی (رفیق مانگٹ) افغانستان و عراق میں ساتھ لڑنے والا ڈنمارک، امریکا کو خطرہ سمجھنے لگا، دہائیوں تک امریکا کا سب سے وفادار یورپی اتحادی ڈنمارک آج خود اسی کی بے وفائی کا شکار، ٹرمپ کی دھمکیوں اور تجارتی پابندیوں نے ڈینش عوام اور قیادت دونوں کو ہلا کر رکھ دیا، 42 فیصد امریکا کو اپنی سلامتی کیلئے خطرہ ، 92 فیصد نے یورپ پر انحصار بڑھانے کی حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق جو ڈنمارک دہائیوں تک امریکا کا سب سے وفادار یورپی اتحادی رہا، آج خود کو دھوکہ خوردہ محسوس کر رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو اپنے کنٹرول میں لینے کی دھمکیوں اور تجارتی پابندیوں نے ڈینش عوام اور قیادت دونوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔