کراچی (نیوز ڈیسک) میکرون کے سیاہ چشمے، ٹرمپ نے عالمی فورم میں فرانسیسی صدر کا مذاق اڑا دیا۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے رنگین، چمکدار چشموں پر کھلے عام طنز کرتے ہوئے کہا کہ “کل میں نے انہیں ان خوبصورت چشموں میں دیکھا، آخر ہوا کیا ہے؟” میکرون نے یہ چشمے انڈور خطاب کے دوران پہنے تھے، جس پر ان کے دفتر نے وضاحت کی کہ آنکھ میں خون کی نس پھٹنے کے باعث یہ احتیاطی اقدام تھا۔