ڈیووس(نیوزڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یورپی ممالک پر یکم فروری سے نئے ٹیرف لگانے کے اعلان پر عمل نہیں کریں گے۔ ٹرتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوںنے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ایک انتہائی تعمیری میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے درمیان گرین لینڈ کے حوالے سے ایک معاہدے کے فریم ورک پر گفتگو ہوئی ہے۔ٹرمپ نے مزیدلکھاکہ اگر اس حل پر عمل ہوتا ہے تو یہ امریکا اور نیٹو ممالک کے لیے بہت اچھا ہوگا۔