• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفات کے خطرات کے تدارک، ای سی اورکن ممالک کا وزارتی اجلاس شروع

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کا آفات کے خطرات کے تدارک (ڈی آر آر) سے متعلق 10واں وزارتی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں شروع ہو گیا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے،دو روزہ اجلاس کا آغاز بدھ کو این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ کی میٹنگ سے ہوا۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، ایران، آذربائیجان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزراء، اعلیٰ حکام اور عالمی شراکت دار شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز وزارتی اجلاس کی صدارت باضابطہ طور پر این ڈی ایم اے پاکستان کے سپرد کر دی گئی اور مشترکہ ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید