لندن(جنگ نیوز)طالبان کے ممکنہ طور پر برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے کا خدشہ، سابق وزیرِ دفاع کی نشاندہی،برطانیہ کے سابق وزیرِ دفاع سربین ویلس نے کہا کہ کابل کے انخلا کے دوران ممکن ہے کچھ طالبان ارکان جانچ کے عمل سے بچ نکلے ہوں،یہ انکشاف 2022کے افغان ڈیٹا لیک اسکینڈل کی پارلیمانی تحقیقات کے دوران سامنے آیا۔