کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ملاقات، بڑے پلازوں کے بیمہ (انشورنس) کے لئے عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ ، تجارتی و رہائشی عمارتوں کے بیمہ سے متعلق قانون سازی کی اصولی منظوری پر بھی اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایک وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور زراعت، لائیو اسٹاک، انشورنس اور ماربل سٹی منصوبوں سمیت اہم شعبوں کی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے شرکت کی۔