• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کی 12 ہزار 468 ایکڑ اراضی پر قبضے کا انکشاف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان ریلوے کی 12ہزار 468 ایکڑ اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے،یہ انکشاف قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزارت ریلوے کی جانب سے دیے گئے تحر یری جواب میں دیاگیا۔ ایوان کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی اس وقت ملک بھر میں ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ اراضی موجود ہے، 12468 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، کل اراضی کا 7.38فیصد رقبہ تجاوزات کی زد میں ہے،وزارت ریلوے نے مختلف قابضین کو ارڈیننس 1965 کے تحت قانونی نوٹسز جاری کیے،ریلوے کی زمین کے قابضین کو 14 دن میں ریلوے کی زمین کا قبضہ خالی کرنے کا کہا گیا ،وزارت ریلوے کے مطا بق وزارت ریلوے کی تمام زمین کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید