• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پانی کی قلت، حکومتی اقدامات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملک میں پانی کی قلت، حکومتی اقدامات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔سیدہ آمنہ بتول ایم این اے کے سوال پر وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے تحر یری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ ا پریل2025 میں بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھا، معاہدے کے تحت یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں، بھا رتی اقدامات کے نتیجے میں آبی اعداد و شمار کے تبادلے اور تکنیکی مشاورت کا عمل متاثر ہواجس سے آپریشنل غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب کے پانی کی عدم دستیابی سے مرالہ ہیڈورکس پہ اپر چناب کینال سے 14.5لاکھ ایکڑ، کھنکی ہیڈ ورکس کی لوئر چناب کینال سے 31.9لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ شدیدمتاثر ہو گا ، مئی اور جون2025 کے دوران دریائے چناب کے بہاؤ میں نمایاں تغیر ریکارڈ کیا گیا،دسمبر2025 کے دوران بھی دریائے چناب کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ کا مشاہدہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید