• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کے پہلے چھ ماہ: پاکستان نے مجموعی طور پر4.5 ارب ڈالرقرض لیا

اسلام آباد(مہتاب حیدر) پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران کثیرالجہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے 4.5 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 3.6 ارب ڈالر تھی۔4.5 ارب ڈالر کے ان غیر ملکی قرضوں میں آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا وہ قرض شامل نہیں ہے جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے تحت دوسرے جائزے کی تکمیل اور تیسری قسط کے اجرا کے بعد پاکستان کو ملا۔ تاہم، آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت 209.5 ملین ڈالر کی پہلی قسط اکنامک افیئرز ڈویژن (EAD) کے ذریعے موصول ہونے والی رقوم میں شامل ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان رواں مالی سال کے پہلے نصف میں کوئی بھی بین الاقوامی بانڈ جاری نہ کر سکا۔ وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان چند ہفتوں میں دوبارہ بانڈ مارکیٹ میں واپسی کرے گا اور 2026 میں ڈالر مالیت کے یورو بانڈ یا سکوک بانڈ کے اجرا پر غور کرے گا۔دو طرفہ قرض دہندگان کی جانب سے حاصل ہونے والی رقوم میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں جولائی تا دسمبر 2025-26 کے دوران پاکستان کو 1.07 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید