اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) کنٹرولر انٹر نیشنل میل آفس نے پوسٹ آفس کی تمام برانچوں کو امریکہ کیلئے 100ڈالر سے زائد مالیت کے پارسل کی بکنگ پر سختی سے پابندی کی ہدایت جا ری کردی ،کنٹرولر انٹر نیشنل میل آفس اسلام آباد نےاس امر کا نوٹس لیا ہے کہ بعض پوسٹ آفس کی جانب سے امریکہ کیلئے ایک سو ڈالر سے زیادہ مالیت کےگفٹس یا ڈاکومنٹس یا دیگر اشیاء کے پارسل کی بکنگ کر رہے ہیں جو ایس او پی کی خلاف ورزی ہے۔