کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے صدر ٹرمپ کے ‘خفیہ سونک ہتھیار’ بیان پر وضاحت مانگ لی۔ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ خفیہ ہتھیار وینزویلا کے مادورو کے صدر نیکولس خلاف کارروائی کے وقت استعمال کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی کرملن نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر وضاحت درکار ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کے پاس ایک “خفیہ سونک” ہتھیار موجود ہے جسے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کے قبضے کے وقت استعمال کیا گیا تھا۔