تل ابیب(جنگ نیوز)اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر دفاعی الرٹ بڑھا دیا،اسرائیل کے مطابق، ایرانی قیادت امریکی حملے کے جواب میں اپنی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔امکان ہے کہ ایران میزائل حملوں کے ذریعے اسرائیل کو تصادم میں شامل کر دے۔اعلیٰ آئی ڈی ایف حکام کا کہنا ہے کہ یہ یقینی نہیں کہ ایران اسرائیل کو اپنا پہلا ہدف بنائے گا۔