• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف پیس، پاکستان کی تزویراتی اہمیت واضح ہوگی

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) بورڈ آف پیس ،پاکستان کی تزویراتی اہمیت واضح ہو گی ، پاکستان کی شمولیت عہد حاضر کے نئے اسٹرٹیجک تقاضوں کے عین مطابق ہے،ذرائع کے مطابق چین ،امریکا ،روس سمیت پاور سینیٹرز نے پاکستان کی اہمیت تسلیم کر لی ، پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی، پہلے بھی کئی ممالک نے اس پر اتفاق کیا ، مزید ممالک کی شمولیت متوقع ہے، اس کے اہم مقاصد کے حوالے سے ذرائع نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرادادوں کے مطابق غزہ کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے مستقل فائر بندی اور غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ غزہ میں پائیدار امن کے حصول کے بعد فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ ، ایک الگ ریاست کا قیام اور فلسطین کے مسلمانوں کی حق خودارادیت کی راہ ہموار ہو گی ، یہ خطے میں پائیدار امن کی بحالی ، غزہ میں رونما ہونے والے قتل عام کو روکنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
اہم خبریں سے مزید