• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت مذموم ہے، اپوزیشن لیڈر سینیٹ

اسلام آباد(ممتاز علوی) سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف، سینیٹر علامہ ناصر عباس نے بدھ کے روز حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذموم قراردیا اور کہا کہ پاکستان نے غزہ پرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں جو شمولیت اختیار کی ہے یہ اخلاقی طور پر غلط اور اورناقابلِ دفاع ہےاس سے نہ صرف پاکستان کی اخلاقی ساکھ مجروح ہوگی بلکہ اس پر پچھتانا بھی پڑےگا۔اس پیش رفت پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے سینیٹر ناصر عباس، جو مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین بھی ہیں، نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام ابتدا ہی سے مسائل کا شکار تھا اور پاکستان کو اس فیصلے پر پچھتانا پڑے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے منصوبے سے وابستگی، جو فلسطینیوں کے اختیارِ خود ارادیت اور اقوامِ متحدہ کے نظام—دونوں—کو کمزور کرتا ہے، پاکستان کی اخلاقی حیثیت اور اس کی تزویراتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا، “پاکستان کی شمولیت کو مزید تشویش ناک بنانے والی بات یہ ہے کہ جس اقدام کو ابتدا میں غزہ میں نسل کشی کے بعد تعمیرِ نو کے لیے ایک محدود طریقۂ کار کے طور پر پیش کیا گیا تھا، اب اسے کھلے عام وسعت دی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید