• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھکوسلے کا لفظ اس لئے استعمال کیا کہ اٹھارہویں ترمیم کی روح نکال لی گئی، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو حصہ ضرور بننا چاہئے ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف کا اٹھارہویں ترمیم سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگوکر رہے تھے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان پر بڑی بحث شروع ہوگئی ہے۔ جب اٹھارہویں ترمیم منظور کی گئی تھی تو تقریباً تمام پارٹیاں ایک پیج پر تھیں لیکن اب معاملہ کیوں بگڑ رہا ہے اور ذمہ دار کون ہے؟ سابق جنگی قیدی راجانادر پرویز بھارت کی جیل توڑ کر نکل گئے تھے آج انتقال ہوگیاہے اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کو انقلاب سے تعبیر کیا گیا تھا اختیارات وفاق سے صوبوں میں چلے گئے لیکن بلدیاتی حکومت تک نہیں گئے۔

اہم خبریں سے مزید