اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کھلانے کا معاملہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی شازیہ ثوبیہ نےسوال کیا کہ بتایا جائے اسلام آباد میں گدھوں کا گوشت کھلایا جارہا ہے اس معاملے کو کون دیکھے گا،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نےجواب میں کہا کہ صرف گدھے کا گوشت نہیں بلکہ مردہ مرغیاں اور مردہ جانوروں کا گوشت بھی کھلایا جاتا ہے۔ اس معاملے سے نیشنل فوڈ سکیورٹی کا کوئی تعلق نہیں،فوڈ سیفٹی اتھارٹی اس معاملے کو چیک اور مانیٹر کرتا ہے،منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے بتایا کہ پنجاب اس حوالے سے پہلا صوبہ تھا جہاں فوڈ سیفٹی اتھارٹی قائم کی گئی، جو اب باقاعدگی سے ریسٹورنٹس، گوشت کی دکانوں اور دیگر فوڈ آوٹ لیٹس کا معائنہ کرتی ہے، رواں سال چینی کی پیداوار چھ اعشاریہ آٹھ ملین سے 7 ملین میٹرک ٹن کے درمیان متوقع ہے، جس سے قیمتوں کے استحکام میں مزید مدد ملے گی۔