• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ٹیرف کا 96 فیصد بوجھ امریکی صارفین پر منتقل

کراچی(جنگ نیوز)ٹرمپ کے ٹیرف کا 96 فیصد بوجھ امریکی صارفین پر منتقل، ایک نئی تحقیق کے مطابق درآمد کرنے والی کمپنیاں بڑی حد تک محفوظ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ درآمدی ٹیرف کا اصل مالی بوجھ تقریباً مکمل طور پر امریکی عوام نے اٹھایا، جبکہ درآمد کرنے والی کمپنیاں بڑی حد تک محفوظ رہیں۔جرمنی کے کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ سال ٹرمپ حکومت کے ٹیرف کی لاگت کا 96 فیصد حصہ امریکی خریداروں کو منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید