• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے؛ 7 اعلیٰ افسروں کو OSD بنادیا گیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) CDAبیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے،7 اعلی افسروں کو او ایس ڈی بنادیا گیا ۔ سیکرٹری بورڈ اور ڈی جی ایچ آرڈی سید صفدر علی شاہ کو ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت  ۔ ڈی جی سروسز وسیم صابر اورڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ ، ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز عبد الفتح ماکو،ڈائریکٹر اکا ئونٹس میاں طار ق لطیف ،ڈپٹی فنا نشل ایڈوائزر تھری عمران علی اور ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ عرفان عظیم نیازی کو او ایس ڈی بنایاگیا ،ڈی جی لاء نعیم اکبر ڈار کو سیکرٹری بورڈ ، ڈپٹی ڈی جی ریسورز و لینڈ حمیرا ارشاد کو ڈی جی ایچ آر ڈی کا اضافی چارج دیاگیا ،ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سیکشن فیصل نعیم کو ڈی جی لینڈ و بحالیات تعینات کیا گیا ۔ ڈائریکٹر مینٹی ننس معشوق علی شیخ کو ڈی جی سروسز اورڈی جی پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ خالد محمود آصف کو ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سیکشن کا اضافی چارج دیاگیا ۔
اہم خبریں سے مزید