• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ پر قبضے کیلئے طاقت استعمال نہیں کریں گے، ٹرمپ، حماس کو اڑانے کی دھمکی

کراچی ، ڈیووس(نیوز ڈیسک، اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر قبضے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے ،امریکاچاہتا ہے کہ گرین لینڈ مکمل حق اور ملکیت کے ساتھ دیا جائے،ہمارے سوا کوئی بھی ملک یا ممالک کا کوئی گروہ گرین لینڈ کو محفوظ بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،امریکا ہی وہ واحد عظیم طاقت ہےجو گرین لینڈ کا دفاع کرسکتا ہے، حماس کو تین ہفتوں کے دوران غیر مسلح ہونا ہوگا ، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حماس نے ایسا نہ کیا تو انہیں اڑا کر رکھ دیا جائے گا، کینیڈا صرف امریکا کی وجہ سے قائم ہے،  میں نہ آتا تو نیٹو تاریخ کے کوڑے دان میں ہوتا،سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک دنیا کا "اقتصادی انجن" ہے، امریکا ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے ،یورپ صحیح سمت میں نہیں جا رہا،یورپ کے حوالے سے امریکی رہنما نے کہا کہ براعظم کے کچھ حصوں کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔
اہم خبریں سے مزید