• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بحال، ٹریٹ شدہ پانی صنعتوں کو دیا جائیگا

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) سائٹ میں واقع سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ون نےکام شروع کر دیا سات ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانیوالے اس پلانٹ جسے انڈسٹریل واٹر پارک کا نام دیا گیا ہےآزمائشی بنیاد پر20ایم جی ڈی سیوریج کو ٹریٹ کرنا شروع کر دیا ہےجبکہ اس کی صلاحیت 60ایم جی ڈی تک ٹریٹ کرنے کی ہو گی اس پانی کو سائٹ کی صنعتوں میں استعمال کیا جائے گا واضح رہے ماضی میں یہ پلانٹ سیوریج ٹریٹ کرنے کے بعد اسے سمندر میں پھینک دیتا تھا لیکن اب ٹریٹ ہونے والے پانی کو دوبارہ استعمال کیا جا سکے گامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بدھ کو پلانٹ کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ہماری صنعتکاروں سے بات ہو چکی ہےجو اس پانی کو اپنی فیکٹریوں میں استعمال کے لئے لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید