• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور کویت کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کی جلد منظوری پر اتفاق

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویرہاشمی )پاکستان اور کویت نےدوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کی جلد منظوری سے اتفاق کیا ہے،ایس آئی ایف سی کے سیکریٹری جمیل قریشی کی قیادت میں پاکستان کے اعلی ٰ سطح وفد کا کویت کا دورہ،پاکستان اور کویت سیاحت ، پیٹرولیم ، انفراسٹرکچر ، زراعت ، غذائی تحفظ و لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ،سپیشل انوسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی) کےسیکرٹری جمیل قریشی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح پاکستانی وفد نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے جاری کوششوں کے سلسلے میں کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ وفد میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور خارجہ اور کویت میں پاکستان کے سفیر شامل تھے۔ وفد نے سیکریٹری وزارت تجارت کویت کی محترمہ عصیل سلیمان المنفی اور وزارت خارجہ امور کویت کے سینئر حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جنہوں نے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کی جلد منظوری کے عزم کا اعادہ کیا جس پر جلد دستخط ہوجائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید