اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن نے ملک میں قائم غیر قانونی تجارتی تنظیموں، تجارتی گروپوں کے خلاف نوٹس لے لیا اور اپنے حکم نامے میں ایسی تمام تجارتی تنظیموں ، گروپوں یا افراد کو ڈی جی ٹی او آفس سےرجسٹریشن کےبغیر غیر قانونی طور پر چیمبر ، فیڈریشن یا ایسوسی ایشن کا نام استعمال کرنے سے روک دیا ہے ، ڈی جی ٹی او بلال احمد پاشا کی ہدایت پر ڈائر یکٹور یٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن نے ایسے تمام اداروں اور تنظیموں کو خبر دار کیا ہےکہ ڈی جی ٹی او آفس میں رجسٹریشن کے بغیر فیڈریشن ، چیمبر یا ایسوسی ایشن کا نام استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔