کراچی (نیوز ڈیسک) خلیج میکسیکو کا نام اپنے نام پر رکھنے کا ارادہ تھا، صدر ٹرمپ کا مذاق ، ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران مذاقاً کہا کہ وہ خلیج میکسیکو کا نام اپنے نام پر رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن ان کے عملے نے اسے قبول نہ کیا ہوتا۔ ٹرمپ نے کہامیں اسےخلیج ٹرمپ کہنے والا تھا لیکن سوچا اگر ایسا کیا تو مجھے نقصان پہنچ سکتا ہے، میں مذاق کر رہا ہوں، میں واقعی ایسا نہیں کرنے والا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بیان کی وجہ سے افواہیں پیدا ہو سکتی ہیں کہ وہ خلیج کا نام بدلنا چاہتے تھے مگر عملے نے انہیں روک دیا۔