کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیمیں گل پلازا سے ملبہ ہٹانے کے کام میں تیزی سے مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیم مسلسل متاثرین کی تلاش اور پلازہ کو کلیئر کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ ہٹایا گیا ملبہ مکمل نگرانی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ فی الحال میوہ شاہ کے کے ایم سی گراؤنڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔